بیروت،5اکتوبر(ایجنسی) 'اسلامک اسٹیٹ' نے شام میں قدیمی و تمدنی مقام پالمیرا کی مشہور علامت'قوس النَصر' کو بارود سے اڑا دیا ہے۔ شام کے محکمہٴ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر مامون عبدالکریم کے مطابق قوس النَصر پالمیرا کی ستون کی حامل گلی کے آغاز پر
تعمیر کی گئی تھی۔ پالمیرا میں ستون کی حامل گلی اپنی منفرد حیثیت کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ اِن کے مطابق پالمیرا کے کئی جگہوں کی بنیادوں میں جہادیوں نے بارود رکھ دیا ہے اور وہ اپنے کمانڈروں کے حکم کے منتظر ہیں۔ چند ہفتے قبل اِسی تنظیم نے بڑی تعداد میں بارودی مواد معبد 146بعل شامین145 میں نصب کر کے اڑا دیا تھا۔